گلیات میں برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی، سیاحوں کا رش

21

گلیات ،04 فروری (اے پی پی ): گلیات میں برفباری کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے اور درجہ حرارت منفی میں چلا گیا ہے۔سردی کی وجہ سے طلباء کو چھٹیاں دے دی گئیں ہیں تاہم دوسری جانب سردی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سیاحوں نے ایوبیہ، نتھیاگلی، چھانگلہ گلی اور ڈونگاگلی کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا اور برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں نے سیاحوں کی حفاظت کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔