گورنر خیبرپختونخوا کی سینئر صحافی نثار احمد شاکر کی نماز جنازہ میں شرکت

25

 

پشاور،17 مارچ(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اتوار کو  آسیہ گیٹ پشاور میں مرحوم بزرگ صحافی نثار احمد شاکر کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔گورنر اور مئیر پشاور نے نماز جنازہ ادائیگی کے بعد مرحوم کے فرزند سینئر صحافی آصف نثار سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور  لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔گورنر نے کہا کہ مرحوم بزرگ صحافی نثار احمد شاکر کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔