وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین سے آذربائیجان کے سفیر  کی ملاقات

0

اسلام آباد،02 اپریل ( اے پی پی): وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ خضر فرہادوف نے  چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سوشل سکیورٹی سے متعلق نیا معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کیلئے خصوصی طور پر آئی ٹی سیکٹر میں معیاری ہنرمند افرادی قوت مہیا کریں گے۔

دوران ملاقات خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان کو آئی ٹی شعبہ میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت درکار ہے جس کے تحت مئی 2022ء میں لیبر ،روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن سے متعلق  ہونے والے ایم او یو کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

 چودھری سالک حسین نے آذربائیجان کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی سے متعلق مکمل تعاون کا یقین دلایا۔