لاہور، 24 اپریل(اے پی پی): امریکی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس کے وفد نے سنٹرل پولیس کا دورہ کیا۔یو ایس آئی پی کے وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ پروگرام مینیجرز یو ایس آئی پی سعدیہ صابر اور رانا حمزہ اعجاز، سینئر اینالسٹ مریم کیانی وفد میں شامل تھے۔
ملاقات میں عدم تحفظ کا شکار طبقات کے تحفظ، مشکلات کے ازالے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس آئی پی کے تعاون سے ویمن پولیس کونسل کا قیام اور وکٹم سپورٹ افسران کی جدید ٹریننگ سر انجام پائی ۔ امریکی سپورٹ سے خواتین پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
یو ایس آئی پی کے وفد کو تحفظ منزل فوسٹر ہوم، دیگر فلاحی پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور سماجی مشکلات کے شکار شہریوں کی مدد کیلئے 387 تنظیموںچاور اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے گئے ہیں۔ فوسٹر ہوم میں رہائش پذیر بچوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے اور ڈیش بورڈ بھی بنا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ پراجیکٹس کی موثر سپرویژن کیلئے تحفظ کے نام سے ٹرسٹ کے قیام کیلئے لیگل فریم ورک تشکیل دے رہے ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں ٹرانسجینڈرز کے باآسانی طبی معائنے، میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات یقینی بنائے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کی آسامیوں میں ٹرانسجینڈرز کی ریکروٹمنٹ کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ یو ایس آئی پی کے “پولیس عوام ساتھ ساتھ پراجیکٹ” کے تحت کمیونٹی پولیسنگ، عدم تحفظ کا شکار افراد کی مدد جاری رہے گی۔ دوران ملاقات باہمی تعاون کو بڑھانے اور پنجاب پولیس کی جدید ٹریننگ کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پ
نجاب پولیس کی جانب سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے یو ایس آئی پی وفد کی سربراہ سعدیہ صابر کو اعزازی شیلڈ دی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی، ایس پی منزہ سمیت دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے ۔











