نارووال،24 اپریل (اے پی پی) :ڈپٹی کمشنرسیدحسن کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس معقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر نے اجلاس کو ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414 انڈورٹیموں اور74 آوٹ ڈورٹیموں کی جانب سے گھروں کا معائنہ کیا گیا ہے۔سی ای او ہیلتھ نے بتایاکہ ڈینگی ایس او پیزی کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو نوٹسزجاری کر دیے گئے ہیں۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر، نیشنل پروگرام کےڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ڈاکٹرزاہدرندھاوا,ڈی ڈی ایچ اوز،ڈاکٹرخالدمحمود, ڈی ایچ کیوہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹرراحت جاویدخاں, ڈائریکٹرایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق کے علاوہفشریز,ایجوکیشن,پاپولیشن,سپورٹس,ریسکیو1122,لائیوسٹاک,زراعت,میونسپل کمیٹیز دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔











