بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

9

اسلام آباد،02اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر شام/رات میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق مٹھی 40،چھور، شہید بینظیر آباد اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔