کوئٹہ، 19 اپریل (اے پی پی) بلوچستان حکومت کی جانب سے لیاقت پارک میں ایمان پاکستان عید میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایمان پاکستان عید میلہ کا افتتاح کیا۔
تقریب میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، افتتاح کے موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے میشن کے مطابق ایمان پاکستان عید میلہ کا انعقاد کرایا گیا ہے ۔ایمان پاکستان عید میلہ نوجوانوں اور خواتین کیلئے ایک تحفہ ہے ،نوجوانوں اور خواتین کیلئے ایمان پاکستان عید میلہ میں بہت کچھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلہ کا انعقاد کا مقصد بلوچستان کا مثبت چہرہ دیکھا نا ہے ۔
فرح عظیم شاہ نے کہا کہ گوادر تربت پنجگور آواران سمیت پورے بلوچستان سے لوگ ایمان پاکستان عید میلہ میں شرکت کرینگے۔ایمان پاکستان عید میلہ کو انٹرنیشنل لیول پر بھی اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے ہمارے ساتھ انٹرنیشنل ٹورسٹ بھی موجود ہیں جنہوں نے پورے بلوچستان کا دورہ کیا ہے او ہم نے عید میلہ کے لئے انٹرنیشنل میڈیا کو بھی خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔
فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہمارے بچے اور خواتین ہمیشہ ایونٹس انعقاد نہ کرانے کی شکوہ کرتے تھے اور اس طرح کے مزید ایونٹ بھی کروائے جائیں گے۔