بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح  ہے، میر سرفراز بگٹی

15

کوئٹہ۔ 19 اپریل (اے پی پی):و زیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں حلف اٹھانے والے تمام وزرا کو شام تک قلمدان سونپ دیا جا ئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کابینہ کی تشکیل میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے تکمیل ہو ئی یہی وجہ ہے کابینہ کی تشکیل میں تا خیر ہو ئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بلو چستان کو دہشت گردی سمیت بہت سے چلینجز کا سامنا ہے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوگا۔حالیہ ہونے والی بارشوں اور سیلا بی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہماری ٹیمیں مصروف عمل ہے اگر مدد کی ضرورت پڑی تو وفاق سے رجو ع کیا جا ئے گا۔