حب؛ پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، مسافر کوچ سے اسمگلنگ شدہ سامان برآمد

16

حب،29 اپریل(اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر کوچ سے اسمگلنگ شدہ سامان برآمد کرلی، کوچ کے عملے کو حراست میں لیکر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی حب وندر ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر چیکنگ کی اور خصوصی طور پر اسمگلنگ کے سامان کے لیے تیار کردہ خفیہ خانوں سے 1050 کلو گرام چھالیہ، اعلیٰ کوالٹی کا مختلف اقسام کا 1300 کلو گرام کپڑا، ملک پاؤڈر 46 بیگز اور 1700 کلو گرام خشخاش برآمدکر لی گئی۔