مری، 23 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کو ریلیف دینے کے لئے آٹا روٹی اور نان کی قیمت میں جو کمی کی ہے پنجاب بھر کی طرح مری کے عوام نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب مہنگائی پر قابوبانے کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود اور علاقے کی تعمیر وترقی میں بہتری لائے گی۔