خیرپور، 09اپریل(اے پی پی)فورتھ ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ منگی نے سینٹر جیل میں عید الفطر میں قیدیوں کو سہولیات دینے کے سلسلے میں قیدیوں سے ملاقات کی، جیل میں ملنے والی سہولیات اور کھانے پینے کے بارے میں پوچھا اور قیدیوں سے گھل مل گئیں اس کے بعد قیدیوں کو رہائشی ملنے والی سہولیات اور قیدیوں کے کیس جیل میں ان لائن چلانے کے حوالے سے گفتگو کی، قیدیوں کو کھانا تقسیم کرنے کے حوالے سے باورچی خانے کا دورہ کیا اسکے بعد مریضوں کی عیادت کی میڈیکل اسٹور چیک کیا ۔