رینالہ خورد ؛ کاریگر محمد صدیق لکڑی کوایسی خوبصورتی سے تراشتا ہے کہ دیکھنے والا داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا

25

رینالہ خورد، 24 اپریل (اے پی پی):گزرے زمانے میں جب جدید ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی تو ضروریات زندگی کے زیادہ تر کام انسان کی اپنی صلاحیتوں اور کمال ہنر پر چلتا تھا۔جن میں لکڑی کا کام کرنے والے اپنے ہاتھوں سے تراش خراش کرکے ایسی خوبصورتی پیدا کر دیتے تھے کہ دیکھنے والا ایک دفعہ تو حیرت زدہ ہو کر رہ جاتا تھا،  رینالہ خورد میں رہنے والا ایسا ہی ایک لکڑی کا کاریگر محمد صدیق جو لکڑی کے ٹکڑے کواپنے کمال فن کے ذریعے ایسی خوبصورتی سے تراشتا ہے کہ دیکھنے والا داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا۔آج کے جدید دور میں محمد صدیق کے ہاتھوں سے بنے ہوےدیدہ زیب ڈیزائنوں میں لکڑی کی چارپائیاں ۔شو کیس۔ ڈائنگ ٹیبل وغیرہ دور جدید کی مشینوں کو مات دے جاتا ہے محمد صدیق جس کو بچپن سے ہی محنت کی عادت پڑ چکی تھی اور اپنی اسی محنت اور جزبے کے ساتھ وہ لکڑی سے فرنیچر بنانے  میں علاقہ بھر میں مہارت رکھتا ہے۔یقیناً محمد صدیق جیسے لوگوں کی آج ملک و قوم کو ضرورت ہے جو محنت اور سچے جزبے سے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔