ساہیوال؛کولڈ سٹور کی انسپکشن،200 کلو گرام بدبودار اور فنگس زدہ انار تلف

38

 

ساہیوال،  23 اپریل(اے پی پی):خوراک میں جعل سازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم،فوڈ سیفٹی ٹیم کی بوریوالا روڈ چیچہ وطنی میں کولڈ سٹور کی انسپکشن۔200 کلو گرام بدبودار اور فنگس زدہ انار تلف کردیئے گئے۔

محمد عاصم جاوید نے کہا کہ اور کہا انسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں بدبودار اور پھپھوندی لگے انار پائے گئے تھے فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری پھل تلف کردیئے اور کولڈ سٹور مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ خوراک کی تیاری میں غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔