سرگودھا؛فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،1000 کلو مردہ مرغیاں تلف

54

سرگودھا،30 اپریل(اے پی پی):فوڈ اتھارٹی کی 40 بائے پاس کے قریب رات گئے بڑی کارروائی،1000 کلو مردہ مرغیاں پکڑی گئیں۔

فوڈ اتھارٹی نے خفیہ کال موصول ہونے پر 40 بائے پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 1000 کلو مردہ مرغیاں ناکہ لگا کر 2 مشکوک گاڑیوں سے پکڑ کر موقع پر تلف کر دیں جبکہ 3 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گاڑیوں سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں مردہ مرغیوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔