سرگودھا میں نماز عید کے اجتماعات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئے

32

سرگودھا ،10 اپریل ( اے پی پی) :سرگودھامیں نماز عید کے اجتماعات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئے۔آر پی او شارق کمال صدیقی اور کمشنر محمد اجمل بھٹی،ڈی پی او محمد فیصل کامران اور ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے نمازِ عید پولیس لائنز مسجد میں ادا کی۔نماز عید کے بعد جوانوں میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد دی۔  انہوں نے کہا    کہ عید کا پر امن انعقاد ہی ہماری عید کا بڑا مقصد ہے۔عید کے موقع پر گھر والوں سے دور رہنا مشکل کام ہے.وطن سے محبت اور جذبہ ہی ہمیں مضبوط رکھتاہے،ہمیں اس جذبے کے ساتھ باہم مل کر معاشرے کو پر امن رکھنا ہے۔