سکھر،خیرپور اور اسکے گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع

18

سکھر،14 اپریل(اے پی پی)سکھر، خیرپور اور اسکے گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ  تیز ہواؤں اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیاہے۔

تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کا نظام معطل ہےجبکہ گندم کی فصل کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔