سکھر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرا دفتر کا دورہ

25

سکھر،30اپریل(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا دفتر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی میں اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوگی جو ان کو مدد چاہیے وہ ہم ان کو دیں گے،کچے کی صورتحال اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال اس پر ہم اجلاس کرنے جا رہے ہیں ،وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت مل کر میٹنگ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سکھر شہر کے تین بڑے مسئلے ہیں،کچے کی صورتحال پر ہم کراچی میں اہم اجلاس کررہے ہیں، پاسپورٹ آفس 2007 سے زیر تعمیر ہے انشاءاللہ ہم آپ کو چھ مہینے میں تعمیر کر کے دیں گے اور نادرہ کا آفس شہر سے باہر ہے لوگوں کوبڑا مسئلہ ہےانشاءاللہ ہم اس کو جلد از جلد حل کریں گے۔