سکھر،22اپریل(اے پی پی): پولیس کا گدپور کچہ میں مغویوں کے بازیابی کے لیے آپریشن ، ڈاکوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گیے۔
ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی عابد بلوچ کی ہدایت پر پولیس نے سکھر کے قریب گدپور کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔گدپور کچہ میں جاری آپریشن کے دوران ڈاکووں کی متعدد کمین گاہیں نظر آتش کر دی گئیں اور ان کے متعدد محفوظ ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ آپریشن مغویوں کی بازیابی اور امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کےلئے کیا جا رہا ہے۔کچے میں مغویوں کو جلد ڈاکووں کے چنگل سے بہ حفاظت بازیاب کرالیا جائیگا۔