سینیٹ کے نومنتخب اراکین نے  حلف اٹھا لیا

69

اسلام آباد۔9اپریل  (اے پی پی): سینیٹ کے نومنتخب اراکین نے  حلف اٹھالیا۔  ایوان بالا کے اجلاس کے دوران  وزیرخارجہ  سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر نشین کی حیثیت سے  نو متنخب اراکین سے حلف لیا۔

بعد ازاں نو منتخب  اراکین نے  رول آف ممبرزپر دستخط کئے۔

 اس موقع پر صدر نشین نے نو منتخب سینیٹرز کو ۔حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔

ایوان بالا کے اجلاس کے دوران 43 نو منتخب سینیٹرز میں سے 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔