پشاور، 5اپریل(اے پی پی): ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں بھی جماعت اسلامی نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مخالف ریلی کا انعقاد کیا جس میں بچوں نوجوانوں بوڑھوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سمیت او آئی سی سے اسرائیل مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ہسپتال چوک سے لنڈی کوتل پریس کلب تک احتجاجی واک بھی کی۔