عید کا پرمسرت  دن: کمشنر سرگودھا ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر ودیگرافسران  کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل و مختلف اداروں کے دورے

28

سرگودھا (اے پی پی ) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے ہمراہ عید کے روز ڈسٹرکٹ جیل ، گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ، دارلامان ، ایس او ایس ویلج اور فاؤنٹین ہاؤس کے دورے کئے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔

انہوں نے جیل افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے اسیران  میں  مٹھائی تقسیم کی اور مختلف بیرکوں میں جاکر اسیران سے مسائل بھی دریافت کیے ۔

اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ  عید ہمارے لئے خوشی کا تہوار ہے اسیران جیل میں  مٹھائی تقسیم کرنے کا مقصد ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے  ۔ انہوں نے قیدیوں کو آئندہ زندگی ایک اچھے شہری کے طور پر گزارنے کی تاکید بھی کی اور کہا کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کی تربیت میں بہتر انداز سے کردار ادا کرے تاکہ رہائی کے بعد معاشرے کا مفید شہری بن سکیں ۔

 کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے دوران مریضوں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو عیدکی مبارکباد دی ۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین میں مٹھائی تقسیم کی اور کہا کہ  عید کا پیغام ہے کہ اجتماعی خوشیاں اخوت و محبت سے منائیں عید کے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں انسانیت کی خدمت بھی بہت بڑی نیکی  ہے ۔

حبیب شاہ

انہوں نے مریضوں کی تیمارداری بھی کی  اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ دونوں افسران نے عید کا دن  دارالامان ، ایس او ایس ویلج  کے بچوں  اور فاؤنٹین ہاؤس میں زیر علاج مریضوں کے ہمراہ گزارا۔ انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور ایس او ایس ویلج کے بچوں میں کپڑے، مٹھائی اور کھلونے تقسیم کئےاور عید کی مبارکباد دی ۔

 کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں ہر طبقے کو شامل کرنا چاہتے ۔ اللہ تعالیٰ دارالامان میں مقیم خواتین کی مشکلات آسان کرے۔ انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔