ملتان ،11 اپریل )ے پی پی):):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاف ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد کے لیے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عید الفطر پر شہریوں کو ریلیف فراہمی کیلئے سرگرم رہی۔عید کے دوسرے روز بھی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے گرینڈ صفائی آپریشن جاری و ساری ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر قبرستانوں اور تفریحی مقامات پر خصوصی صفائی کی گئی ہے نئے لوڈر رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے قبرستانوں کے روٹس مکمل کلئیر کئے گئے ہیں سینئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے علی الصبح شہر کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات چیک کئے شاہد یعقوب سی ای او نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پارکوں اور تفریحی مقامات پر خصوصی صفائی کیمپ بھی قائم کئے ہیں اور کہا صفائی کنٹرول روم 1139 پر موصول شکایات کا سو فی صد ازالہ کیا جارہا ہے اور انہوں نے کہا رہائشی علاقوں میں خالی پلاٹس کی مکمل صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور کہا ستھرا پنجاب مہم کے دوران زیرو ویسٹ سٹی کے ماڈل کو عملی جامہ پہنانا ٹاسک ہے۔