اسلام آباد ، 29اپریل ( اے پی پی ):قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہوا۔نو منتخب ارکان علی پرویز ملک ،خورشید جونیجو اور ملک رشید احمد نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ ایوان میں سائرہ افضل تارڑ کے والد کی وفات پر دعا کی گئی۔
بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں سوئی گیس کی جانب سے اوور بلنگ اور زائد سروس چارجز وصول کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا گیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی اموراعظم نذیر تارڑنے کہا کہ میٹر ٹینڈرنگ اور گیس چوری کی وجہ سے بلوچستان میں ان مسائل کا سامناہے،بلوچستان ہائیکورٹ نے معاملے پر فکس ریٹ 5700 مقرر کیا۔
اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ کوئٹہ میں نقصانات 55 فیصد ہیں، کراچی سے کمرشل گیس کا ایک بڑا حصہ کوئٹہ میں رہائشی مقاصد کے لیے دیا جاتا ہے، قدرتی ذخائر ہمارا قومی سرمایہ ہیں، چوری سے بہت نقصانات ہوں گے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی جانب سے کوئٹہ میں گیس چوری میں محکمے کے افسران ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا











