لاہور؛ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا رورل ہیلتھ سنٹر ایمن آباد کا دورہ، سہولیات بارے دریافت کیا

0

لاہور، 25 اپریل(اے پی پی): وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر  نے رورل ہیلتھ سنٹر ایمن آباد کا دورہ کیا اور  رورل ہیلتھ سینٹر میں آنیوالے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔  وزیر صحت نے اسپتال کی وارڈ ایمرجنسی اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور صوبے کے پہلے ماڈل آپریشن تھیٹر کا بھی افتتاح کیا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ آپریشن تھیٹر  کے قیام سے دیہاتی علاقوں کے رہائشیوں کو مختلف سرجریز اور علاج کی جدید سہولتیں میسر آئینگی۔ ماڈل آپریشن تھیٹر کے لیے سرجن ڈاکٹرز گائناکالوجسٹ اور سینئیر ڈاکٹرز کی ٹیم ڈیوٹی سرانجام دیگی ۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا وژن ہے علاج کی جدید سہولتیں عوام تک پہنچائی جائیں۔انھوں نے کہا کہ اس آپریشن تھیٹر کے قیام سے پہلی بار دیہاتی علاقوں کے رورل ہیلتھ سینٹرز میں سرجریز کی سہولت میسر آئیگی۔