مری؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ساملی سینیٹوریم ہسپتال کا دورہ،مختلف شعبوں کامعائنہ کیا

33

مری ،27 اپریل (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئی، مریم نواز براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے مری پہنچی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساملی سینیٹوریم ہسپتال کا دورہ کیا،وارڈزاورمختلف شعبوں کامعائنہ کیا،مریضوں کی خیریت دریافت کی اورمسائل پوچھے۔

 اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کوتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، مریم نواز شریف نے ساملی سینٹورم کوسٹیٹ آف دی آرٹ جنرل ہسپتال بنانے اور ہسپتال کی تمام ضروریات جلدپوری کرنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ ساملی سینٹورم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصرعباسی کوصفائی ستھرائی اور ہسپتال میں بہترانتظامات پر شاباش بھی دی۔