مری میں عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ،ڈ پٹی کمشنر

28

راولپنڈی۔11اپریل  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مری میں آنے والی سیاحوں کے لئے سہولت مراکز اور کنٹرول روم قائم کر کے متعلقہ محکموں کے افسران تعینات کردیئے گئے ہیں،ٹریفک کی بحالی اور حفاظتی انتظامات کے لئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر کے مخصوص مقامات پر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مری میں سہولت مراکز سیاحوں کو ضروری معلومات اور موسمیاتی صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کے مطابق  سترہ میل، سنی بینک، کلڈنہ ، جھیکا گلی ، لوئر ٹوپہ،جی پی او چوک اور کشمیر پوائنٹ پر سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں جاپان ہٹورازم ، سول ڈیفنس ، ہائی وے سمیت دیگر محکموں کے افسران اور اہلکار سیاحوں کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ   سہولت مراکز اور کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہیں جہاں سیاحوں کو مکمل گائیڈ لائن فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی سی  نے کہا کہ  عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ رش سے بچاؤ کے لیے سیاح اور مقامی آبادی ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں ۔ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ   عید پر تمام محکمے الرٹ ہیں اورفسران و اہلکار اپنے فرائض دلجمعی سے کام ادا کر رہے ہیں جبکہ سیاح مری آمد سے قبل الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اورمثبت تفریح کے لیے سیاح اور مقامی افراد انتظامیہ سے تعاون کریں۔