ملتان؛ حالیہ بارشوں کے بعد شہر بھر میں آپریشن کلین اپ جاری

30

ملتان،20 اپریل (اے پی پی):ملتان ویسٹ میجمنٹ کمپنی کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے،شہر بھر کےسیوریج نالوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب کیلئے کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے اور جدید ترین ویکیوم سویپر کے ذریعے کیچڑ اور گردو غبار کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جاری صفائی مہم کا معائنہ کیا۔اس دوران شاہد یعقوب نے بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں فوری صفائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر کو  زیرو ویسٹ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے بازاروں اور رہائشی علاقوں میں نئے کنٹینرز و ڈسٹ بن نصب کرنے سے ویسٹ کولیکشن میں اضافہ ہوا ہے،بروقت کنٹینرز اور ڈسٹ بن کو خالی کیا جا رہا،شہری صفائی کی شکایت کنٹرول روم نمبر 1139 پر درج کراسکتے ہیں۔