ملتان؛ کمشنر مریم خان نے گندم کی کٹائی کا افتتاح کر دیا

23

ملتان، 06 اپریل (اے پی پی ): کمشنر مریم خان نےوہاڑی میں کسان بھائیوں کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے گندم کی کٹائی کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 3900 روپے فی من گندم خریداری قیمت مقرر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ باردانہ کے حصول کیلئے ایپ متعارف کردی ہے ، 13اپریل رات 12 بجے درخواست وصولی شروع ہوگی۔ 17 اپریل رات 12 بجے باردانہ ایپ بند کردی جائے گی۔ پیغام موصول ہونے والے کاشتکاروں کو 19 اپریل سے فی ایکٹر 100 کلو کے 6 باردانہ فراہمی شروع ہوگی۔ 22 اپریل کو گندم خریداری کا آغاز کیا جائے گا۔8 ایکڑ اور کم کے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی۔گندم۔خریداری مراکز پر روزانہ کو خریداری ہدف بتایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان بھی ہمراہ تھے۔