ملتان، 03 اپریل(اے پی پی ):کمشنر مریم خان کی زیر صدارت زراعت کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سےملتان ڈویژن کو 945090 ایکڑ پر کپاس کاشت کا ہدف دیا گیا ہے اور کہا 945090 ایکڑ پر کپاس کی کاشت سے 15 لاکھ گانٹھوں کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور کہا محکمہ زراعت کا سٹاف کپاس کی کاشت بارے کسانوں کے مسائل حل کرنے بارے فیلڈ میں موجود رہے اور کہا محکمہ زراعت کسانوں کو معیاری بیج کھاد اور سپرے فراہم کرے مریم خان نے کہا محکمہ زراعت ایکسٹینشن کے افسران، کپاس کے کاشتکاروں سے براہِ راست رابطہ میں رہیں اور کہا کپاس کی فصل کو خصوصی طور پر نہری پانی فراہم کیا جائے۔