ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکز کا دورہ،انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا

26

ملتان، 03 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے امتحانی مراکز کے اچانک دورہ

کیا اور جماعت نہم کے امتحانات کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے گورنمنٹ ہائی سکول شمش آباد بوائز و گرلز میں امیدواروں سے مسائل بھی دریافت کئے۔ سی ای او ایجوکیشن فیض احمد نے نہم امتحانات کے حوالے سے بریفننگ بھی دی۔

 ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر امتحانی مراکز کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امیدواران کو شفاف اور پرامن امتحانات کا ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔