ساہیوال،23 اپریل ( اے پی پی ):ممبر صوبائی اسمبلی ارشد ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مکئی کی فصل کا اہم کردار ہے،زیادہ پیداوار حاصل کر کے ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،جدید طریقہ کاشت اپنا کر ہی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے -ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا – کونسلر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فائزہ شفقت کوریااور اطہر حسین کھوکھر ڈی جی ایگرو اینڈ فوڈ نے اسلام آبا د سے ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب کیا -انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت پنجاب کسانوں کی فی ایکٹر پیداوار بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے -ایڈیشنل کمشنر کو آر ڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا کہ فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے -بیرون ممالک میں اپنی فصلو ں کو بیچ کر زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی -سیمینار سے دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا اور مکئی کاشت،نگہداشت اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقہ کار پر کسانوں کی رہنمائی کی –
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر،ڈاکٹر محمد انجم علی کنسلٹنٹ ایگری کلچر پنجاب،سینئر سائنسٹسٹ ڈاکٹر محمد شعیب، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر طاہر جاوید کے علاوہ کسانوں کی بڑی تعداد نے بھی شر کت کی۔