اسلام آباد،30اپریل(اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 39، کوٹلی34، مظفرآباد ( ایئرپورٹ 15،سٹی09)۔ پنجاب میں جہلم 38، منگلا 27، گوجرانوالہ 26، مری 23، منڈی بہاؤالدین22، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 20، سٹی 16)، گجرات 20،لاہور (سٹی 18، ایئر پورٹ 12)،چکوال، نارووال 03راولپنڈی(کچہری 03، چکلالہ 02)، حافظ آباد 02، شیخوپورا 01۔ خیبرپختونخوا میں چراٹ 20، سیدو شریف10، بالاکوٹ،مالم جبہ،کاکول 09، دیر (بالائی 07، زیریں04)،دروش، کالام 06، میرکھانی،پاراچنار 05،پشاور(ایئر پورٹ 04، سٹی 03)،باچا خان (ایئر پورٹ) 03، چترال، پٹن 02۔ گلگت میں بلتستان:بونجی 21، چلاس 10، بگروٹ 09، اسکردو 08، استور 07، گلگت اور گوپس میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق مٹھی ،شہید بینظیر آباد41 ،دادو، حیدر آباد اور کراچی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔