ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

11

اسلام آباد،08اپریل(اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  کے مطابق شہید بینظیر آباد، خیرپور 42، سکھر، سکرنڈ، پڈعیدن، موہنجوداڑو، لاڑکانہ میں41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔