نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 35ویں ایس ایم سی افسران کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

22

اسلام آباد، 25اپریل(اے پی پی ):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (نیم ) اسلام آباد کے 35ویں ایس ایم سی افسران نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے ،  افسران کی قیادت ڈائرکٹنگ سٹاف ثمرین زہرہ  نےکی۔

اس دورے کا مقصد بی آئی ایس پی کے آپریشنز اور سماجی تحفظ پروگراموں کے نفاذ میں بی آئی ایس پی  کی  مہارت کا جائزہ لینا تھا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے شرکاء کو بی آئی ایس پی اور اس کے بنیادی اقدامات   پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر شرکاء کو ادائیگی کے نئے نظام، موبائل رجسٹریشن وہیکلز اور ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی  پر آگاہی دی گئی ۔

ایس ایم سی افسران نے معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد میں  بی آئی ایس پی  کے اہم کردار کو سراہتے  ہوئے  بی آئی ایس پی کے مشروط و غیر مشروط مالی معاونت پروگراموں کی تعریف کی۔