وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے تربیتی ورکشاپ

11

 

سرگودھا،29 اپریل(اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے سرگودھا آرٹس کونسل میں ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے آنے والے 1,047 عازمین حج کو تربیت دی گئی۔

تربیتی ورکشاپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں پہلے سیشن کے اندر 550 عازمین حج اور دوسرے سیشن میں 530 عازمین حج نے شرکت کی۔پہلا سیشن صبح  9بجے سے شروع ہو کر12 بجے اختتام پذیر ہوا جبکہ دوسرا سیشن 2 بجے سے لیکرشام 5بجے تک جاری رہا۔  وزارت مذہبی امور کے سیکشن آفیسر ثناء اللہ خان نیازی نے حج کے حوالے سے سرکاری سہولیات اور انتظامی امور پربریفنگ دی جبکہ حافظ عبدالصبور نے شرکاء کوحج کے مقاصداور حج کی ادائیگی کے طریقہ کارکے بارے تربیت دی۔تربیتی ورکشاپ میں ضلع بھر سے مرد وخواتین عازمین حج نے بھرپور شرکت کی۔