کوئٹہ، 5مارچ (اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے تحت محکمہ صحت کے ایم این سی ایچ پروگرام نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے لیے ادویات اور دیگر طبی آلات روانہ کر دئیے ہیں جس میں ضروری ادویات کے ساتھ ساتھ ڈگنٹی کٹ، کلین ڈلیوری کٹ، الٹراساؤنڈ مشین ، فیٹو اسکوپ ، ڈیلوری ٹیبل، سکشن مشین سمیت دیگر آلات شامل ہیں ۔
اس موقع پر ایم این سی ایچ کی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر گل سبین اعظم نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں ایم این سی ایچ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے تمام دور افتادہ علاقوں میں ماں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔