وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں زرعی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے،صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی

20

لاہور،18اپریل:( اے پی پی ) صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے لمزکے ہیڈ و ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پراجیکٹس میجر جنرل شاہد نذیر سے زراعت ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب حکومت لمز کی سروسز سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہے۔پنجاب حکومت اور لمز باہمی شراکت داری کے معاہدہ کے تحت کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں زرعی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ہمیں پنجاب حکومت اور لمز کے رول،روسروسز اور شیَر کو متعین کرنا ہو گا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت قائم کئے گئے زرعی سنٹرز میں بہتری لانے کے لئے لمز اپنا کردار ادا کرئے گا،پنجاب میں کچن گارڈننگ  (ہیڈروپنکس گارڈننگ )اور ورمینگ پوسٹنگ کے فروغ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پنجاب حکومت کاشتکاروں کو 26800 زرعی مشینری رینٹ پر فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ روڈ میپ کے تحت تمام ٹارگٹس کے حصول کو ایک یا دو سال کے عرصے میں یقینی بنایا جائے گا۔ایک بزنس فارمولا کے تحت لمز اور پنجاب حکومت نو پرافٹ اور نو لوس کی بنیاد پر یہ کمپنی چلائیں گے۔

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے اس موقع پر کہا کہ ہائی ٹیک میکانزایشن پر کام ہو رہا ہے اور اسٹیٹ بینک 7فیصد مارک اپ پر بڑے سرمایہ کاروں کو باہر سے مشینری درآمد کرنے کے لئے قرضے کی سہولت فراہم کرتا ہے،مزید فنانسنگ کے لئے لمز کی معاونت درکار ہے۔شاپنگ مالز کی لوکیشن  اہمیت کی حامل ہے،پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پر یہ سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔