ملتان،24 اپریل(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شہر اولیاء میں طلبا و طالبات کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی کےمنصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار کے زیر اہتمام زکریا یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے وڈیو لنک خطاب کیا۔ سیمینار میں طلباء و طالبات کو موٹرسائیکلوں فراہمی اور منصوبے کے ثمرات بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام موٹر سائیکل کمپنیوں کی جانب سے روڈ شو بھی کیا گیا۔
صوبائی وزیربلال اکبر نے کہا کہ طلباء و طالبات کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 29اپریل مقرر کی گئی ہے اور کہا موٹر سائیکل منصوبے کی آگاہی کیلئے روڈ شو اور برانڈنگ کی جارہی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا طلباء میں الیکٹرانک موٹرسائیکلوں کی فراہمی سے سڑکوں پر حادثات میں کمی اور ماحول بہتر ہوگا اور کہا صوبے میں طلباء کو 20 ہزار موٹرسائیکلوں فراہم کی جائیں گی اور کہا اہل طلباء کو 19 ہزار پٹرول موٹرسائیکل اور ایک ہزار ای موٹرسائیکل قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔