وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ویڈیو لنک گفتگو، بجلی چوری کی روک تھام اور وصولیوں میں بہتری کی مہم کو تیز کرنے میں اتفاق

11

 

اسلام آباد، 02اپریل (اے پی پی ): وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے درمیان  بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں صوبے بھر میں بجلی چوری کی روک تھام اور وصولیوں میں بہتری کی مہم کو تیز کرنے میں اتفاق ہوا اور  دونوں رہنماؤں  کی مجسٹریٹ، پولیس اہلکاروں، انٹیلی جنس افسران اور پراسیکیوشن کے ماہرین پر مشتمل ضلعی ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق کی گیا جس کو ٹاسک فورس کو بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے کا کام سونپا جائے گا۔اس کے علاؤہ انسداد بجلی مہم میں اعلی کارکردگی والے افسران کو انعامات سے نوازنے پر بات چیت ہوئی۔

دوران گفتگو  بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق رائے ہوا،  جس کے لیے قانونی ڈھانچہ مزید مضبوط کیا جائے گا۔