اسلام آبا،16اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ ترکیہ کے سفیرپاکاسی مہمت نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت، اقدار، تہذیب اور تاریخی روابط پر مبنی بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فورم کے تحت وزیر خارجہ اور دفاعی تعلقات کے تحت اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ میٹنگز کے تحت ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔
دونوں اطراف نے سلامتی، انسداد دہشت گردی اور خطے کی ترقی پذیر صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔