پشاورمیں میٹرک کے امتحانات کا آغاز  ہو گیا ہے

26

پشاور،18اپریل(اے پی پی): پشاور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔دسویں جماعت کا پہلا پیپر  صبح 9 بجے شروع ہوا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق پشاور کے تمام امتحانی ہالوں  میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کو چیکنگ کے بعد ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔