پشاور، 5اپریل(اے پی پی): جمعۃ الوداع کے موقع پراحتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ ریلی کوچہ رسالدار سے شروع ہو کر قصہ خوانی بازار میں اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان افواج کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کھلی حمایت کرتے ہیں۔