پولیس ٹریننگ سینٹر روات میں کورس 65 کے گروپ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

10

گوجر خان،07 اپریل (اے پی پی): پولیس ٹریننگ سینٹر روات میں کورس 65 کے گروپ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی   جسمیں ایڈیشنل آئی جی ٹرائنگ طارق چوہان نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق چوہان کے پولیس ٹریننگ سینٹر روات پہنچنے پر پرنسپل ایس ایس پی بلال افتخار کیانی نے دیگر افسران کے ہمراہ   استقبال کیا۔

  پاسنگ آؤٹ پریڈ میں گروپ بیج 65 کے کامیاب ہونے والے  711 پولیس کیڈٹ نے شرکت کی،  مہمان خصوصی کی آمد کے بعد پولیس کیڈٹ نے  فائر شوٹنگ و دیگر تربیتی پروگرامز کے عملی مظاہرے کر کے دکھائے،    کامیاب کیڈٹ نے تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق چوہان کو پریڈ میں مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق چوہان نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایمانداری و نیک نیتی سے اپنے فرائض منصبی کو ادا کر کے ملک کی ترقی و پنجاب پولیس کے وقار میں اضافے کا سبب بنیں  قانون کی پاسداری کریں  آپکی قابلیت میں آپکے اساتذہ کی محنت و لگن دکھائی دے رہی ہے۔

 آخر میں انھوں نے پاکستان زندہ باد پنجاب پولیس زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کیڈیس کے جذبات میں گرم جوشی لائے۔ تقریب کے اختتام پر  دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈیس میں سرٹیفیکیٹ و مہمان گرامی کو شیلڈ پیش کی گئی۔