چترال،26 اپریل(اے پی پی):چترال کے قصبے تحصیل دروش کے تاریخی سکول گورنمنٹ پرائمری سکول دروش میں ہیلو تاس اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک نکالی گئی۔ واک پرانے بازار اور پھر نئے بازار میں سے ہوکر دروش چوک میں ایک تقریب کی شکل احتیار کی گئی۔ طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر یہ نعرہ درج تھا کہ علم سب کے لئے ہے۔
تعلیم سب کے لئے کا نعرہ لیکر چلائے جانے والے اس مہم کا مقصد 5 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی سکولوں میں داخلے کو یقینی بنانا تھا۔ تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی یہ مہم جاری رہے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہویے شرکاء نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال کے عمر تک کے بچوں کو ضرور سرکاری سکولوں میں بھیجے۔
واک کی قیادت فیلڈ آفیسر اظہر اقبال، ڈی ای اوچترال، اے ڈی ای او لوئیر چترال، قاری جمال ناصر، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل الحاج خورشید علی خان نے کہ جبکہ واک میں صدر تاجر یونین دروش حاجی گل نواز، ویلیج کونسل دامیل چیرمین شیر زمین، پرنسپل گورنمنٹ ہاییر سیکنڈری سکول دروش سلیم کامل، سکول کے ہیڈ ماسٹر اورتاجر یونین کے اراکین، سماجی کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔