چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام

42

 

اسلام آباد،11اپریل  (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی  کی جانب سے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان ، وکلاء ، سیاسی عمائدین ، مقامی تاجروں اور کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سیاسی کارکنوں اور عمائدین سے عیدملے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ملک  کی موجودہ سیاسی  ،معاشی صورتحال ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل  کے حوالے سے

بات کی۔  علاوہ ازیں انہوں نے ملتان کی ترقی  کے متعلق بھی  گفتگو کی۔