کمشنر لاہور کا عید کے دن شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ٹریفک وارڈنز کی حوصلہ افزائی کی، تحفے میں مٹھائی اور عیدی بھی دی

15

لاہور، اپریل 10 (اے پی پی): کمشنر لاہور عید کے دن صاف ستھرا شہر رکھنے میں مصروف اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے  شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ صاف ستھرے لاہور کیلئے سرکاری مشینری فیلڈ میں مکمل متحرک ہے۔ کمشنر لاہور نے عید کے دن ڈیوٹی سر انجام دینے والے سرکاری اہکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

کمشنرلاہور نے فورٹ روڈ۔ ریگل چوک۔چیئرنگ کراس۔جیل روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ٹریفک وارڈنز۔صفائی اہلکاروں کو تحفے میں مٹھائیاور عیدی بھی دی۔