چنیوٹ میں عیدالفطر کے موقع پر 154 مقامات پر عید کی نماز ادا کر دی گئی

32

چنیوٹ،10 اپریل (اے پی پی)  چنیوٹ میں عیدالفطر کے موقع پر 154 مقامات پر عید کی نماز ادا کر دی گئی۔ پولیس کی جانب سے تمام مساجد اور کھلے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گے ہیں ایک ہزار سے زائد افسران سمیت پولیس  اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور  تھے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس اہلکاروں کو عید کی مبارک باد دی، اور مٹھائی بھی    تقسیم  کی گئی ۔  عید         کے  اس مسرت     موقع     پر        ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا     تھا      کہ     شہری عید کی خوشیاں منائیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، امن و امان کے قیام کیلئے شہری سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،عید کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔