ملتان ،29 اپریل(اے پی پی ): کمشنر ملتان مریم خان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں شہریوں کی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر انہیں فوری طور پرحل کیا گیا ۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن، واسا, ایم ڈی اے، ریونیو، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مریم خان نے کہا کہ اس کھلی کچہری کا مقصد شہری کی فلاح اور رہنمائی ہے انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے۔
کمشنر مریم خان نے کہا کہ کھلی کچہری میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے آور کہا ایڈیشنل کمشنرز ریونیو کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں اور کہا ریونیو کورٹس میں زیرالتواء کیسز کی فوری تکمیل کی جائے اور انہوں نے کہا عوام کیلئے فرد ملکیت، وراثت کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جائے گا ۔