پشاور،10 اپریل(اے پی پی): پشاور کا گورنر ہاؤس عید کے پہلے دن عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں سیاسی، سماجی، سرکاری شخصیات سمیت عام عوام کی گورنر ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی, مئیر پشاور حاجی زبیر علی عوام سے عید ملنے کیلئے گورنر ہاؤس میں موجود ہیں۔
گورنر حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے گورنر ہاؤس آنیوالے علاقہ عوام کا پرتپاک استقبال کیا ہے، گورنر سے عید ملنے کیلئے آنیوالے افراد اپنےبچوںکےہمراہگورنرحاجی غلام علی سے عید ملے ،گورنرحاجی غلام علی نے بچوں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔
عوام علاقہ نے گورنر ہاؤس کھلا رکھنے پر گورنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوشی کا بھی اظہار کیا۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی آج اور کل( عید کے پہلے، دوسرے روز) عوام علاقہ سے عید ملنے کیلئے انکے درمیان صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک گورنر ہاؤس میں موجود رہیں گے۔











