گورنر ہاؤس پشاور میں نماز عیدالفطر کا اجتماع

13

پشاور،10 اپریل(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس میں بدھ کو  (آج )صبح عیدالفطر کی نماز ادا کی۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی و خوشحالی، قومی یکجہتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔عید نماز کے بعدگورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نمازیوں میں گھل مل گئے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔

اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی، کمشنر پشاور ریاض محسود سمیت دیگر سرکاری حکام، سیاسی و سماجی اراکین نے بھی گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔